اورکزئی اورکرم ایجنسی سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی میں آپریشن کر کے اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایا اور کرم ایجنسی کے علاقے پارہ چنار میں مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعا ت پرفورسزکی جانب سے آپریشن کرکے بڑی مقدارمیں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دھماکہ خیزمواد کی برآمدگی بڑے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کو ظاہرکرتی ہے جب کہ کالایا میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے قائم کی گئی زیرمین سرنگ کو بھی تباہ کردیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق اورکزئی ایجنسی میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، راکٹ، بارودی سرنگیں، گرنیڈ، مارٹر بم اور دیگر بارودی اشیاءبرآمد کی گئیں جب کہ پارہ چنار سے برآمد ہونے والے اسلحے میں راکٹ، دیسی ساختہ بم، گرنیڈ، بارودی سرنگیں اور مارٹر شیل شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں