18 ماہ میں ایک گھر نہیں بنتا شہباز شریف نے گیس پاور پراجیکٹ کو چلا کر غیر معمولی کام کیا ،نواز شریف

لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھکی گیس پاورپلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ہاتھ ملایا اور انہیں 18 ماہ کی قلیل مدت میں منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد دی – وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کو چیف ایگزیکٹو آفیسر قائد اعظم تھرمل پاورپرائیویٹ لمیٹڈ احد چیمہ نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی-منصوبے کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کنٹرول روم کے اہم حصے دیکھے- وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھکی گیس پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شہباز شریف کی ذاتی نگرانی کے باعث ممکن ہوا ہے کہ 717 میگا واٹ کا سنگل سائیکل منصوبہ آج بجلی پیدا کر رہا ہے – شہباز شریف نے اس منصوبے کی ذاتی نگرانی کی ہے – اگر وہ خودمنصوبے پرپیشرفت کا جائزہ نہ لیتے تو یہ منصوبہ بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح دس سال مکمل نہ ہو تا-میں شہباز شریف کو اس شاندار کاوش پر مبارکباد دیتا ہوں – انہوںنے کہا کہ جس طرح شہباز شریف پنجاب میں محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی- 18 ماہ میں ایک گھر نہیں بنتا شہباز شریف نے گیس پاور پراجیکٹ کو چلا کر غیر معمولی کام کیا ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں