ڈاکٹر عاصم کورہائی ملتے ہی پر لگ گئے‘عابد شیر علی کو چیلنج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی سے کہیں میری سامنے آئیں، عابد شیر علی سے ڈیل کا بھی بتاؤں گا،امامت پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ میری امامت کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔کراچی میں میڈیا سے مختصر گفت گو میں پی پی رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے عمران خان پر دلچسپ تبصرہ کیا، ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پہلے ایکشن کرتا ہے پھر سوچتا ہے، میں عمران خان کی بڑی عزت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مائنڈ سیٹ سے بولتے ہیں، بُرا نہیں مناتا، صحافی کی جانب سے ایک سوال پر کہ “عابد شیر کہتے ہیں ڈاکٹر عاصم کو جے آئی ٹی میں ہونا چاہئے”، پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی سے کہیں میری سامنے آئیں، عابد شیر علی سے ڈیل کا بھی بتاؤں گا، امامت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میری امامت کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں