طارق فاطمی کا مستعفی ہونے سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان لیکس کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کیے جانے اور اہم شخصیات کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ایک نئے تنازعے نے جنم لے لیا۔ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے استعفیٰ نہیں دوں گا۔تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس انکوائری کیمیٹی کی رپورٹ میں طارق فاطمی اور راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کے بعد دونوں اعلیٰ شخصیات سے استعفیٰ لینے کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں