مردم شماری، آرمی چیف کے گھر جا کر بھی ڈیٹا حاصل کر لیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )مردم و خانہ شماری کا دوسرا مرحلہ آج سے 87اضلاع میں شروع ہو چکا ہے ، اس دوران مردم شماری کرنے والے نمائندوں اور فوجی اہلکاروں نے آرمی ہاؤس راولپنڈی جا کر ڈیٹا حاصل کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے گھر کو 103نمبر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے گھر کو 103نمبر دیا گیا ہے ، 87اضلاع میں آج سے مردم و خانہ شماری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو 25مئی کو اختتام پزیر ہو گا ۔آئی ایف پی آر کا کہنا ہے کہ اس دوران نمائندوں اور فوجی اہلکاروں نے آرمی ہاؤس راولپنڈیا سے ڈیٹا جمع کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں