عمران کے بیٹوں کی آمد پر گھر چھوڑ کر کیوں گئی؟ ریحام خان نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کپتان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہعمران خان کے بچوں کیلئے جو کر سکتی تھی کرتی رہی، گھر چھوڑ کر جانے کا مقصد باپ بیٹوں کو اکٹھے وقت گزارنے کا موقع دینا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ عمران خان کے بچوںکی آمد پر گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں تو اس پر ریحام خان نے کہا کہ ایسا تاثر غلط ہے کہ عمران خان کے بچے جب بھی پاکستان آتے تھے تو میں ان کیلئے جو کر سکتی تھی کرتی تھی جیسے ان کی فیورٹ ڈشز بنانا وغیرہ،گھر چھوڑ کر جانے کے حوالے سے منفی تاثر غلط ہے اس کا مقصد صرف یہ ہوتا تھا کہ باپ بیٹے اکٹھے وقت گزار سکیں ۔ میں ان کو سپیس دیتی تھی۔اس کا مقصد ہوتا تھا کہ باپ بیٹے اکٹھے وقت گزار سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں