بھارتی تاجر جندال کو پاکستانی ویزہ ملنے کا انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے والے بھارتی تاجر کو پاکستانی ویزہ دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سجن جندال کو 25اپریل کو پاکستانی ویزہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سجن جندال کو پولیس رپورٹنگ سے بھی استثنیٰ مل گیا۔ تاہم جندال کو صرف لاہور اور کراچی کےلئے ویزہ جاری کیا گیا۔