بھارت میں مسلمان نوجوانوں کو تشدد کر کے ہلاک کرنے پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھارت میں مسلمان نوجوانوں کو تشدد کر کے ہلاک کرنے پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان بھارتی مشرقی ریاست آسام میں گائے چوری کے الزام میں دو مسلمان نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کی شدید مذمت کرتا ہے بھارت میں مسلمانوں پر تشدد معمول بن گیا ہے۔ ہندوستانی حکومت مسلمانوں کے جان و مال کی حفاظت کرنے کی بجائے انتہا پسند ہندوﺅں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر آواز اُٹھائے اور موثر سفارتکاری کے ذریعے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں آشکار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں