مریم نواز کاشرمناک الزام ۔۔۔؟ کیا نواز شریف کی بیٹی کے پاس کوئی ثبوت ہے؟حامد میر نے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد  مریم نواز صاحبہ نے جس عمر چیمہ پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ تھے۔یہ وہی عمر چیمہ ہیں جنہیں کچھ سال قبل اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر جب ہم نے آواز بلند کی اس وقت نواز شریف صاحب اپوزیشن میں تھے اور انہوں نے ہماری آواز میں آواز ملائی۔یہ وہی عمر چیمہ ہیں جنہوں نے ڈیڑھ سال قبل پی ٹی آئی پر تنقید کی تو پی ٹی آئی کے جذباتی کھلاڑیوں نے عمر چیمہ کو لفافہ جرنلسٹ قرار دیا اور کہا کہ عمر چیمہ ن لیگ سے پیسے لے کر تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہیں۔یہ وہی عمر چیمہ ہے جو آئی سی آئی جے کا نمائندہ ہے اور جب انہوں نے پانامہ پیپرز کی رپورٹ اخبار میں چھاپی تو اس کے بعد 02مئی2017ءکو مریم نواز نے کہا کہہ دیا ہے کہ عمر چیمہ اور ان کے ساتھی پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ تھے۔ حامد میر نے کہا کہ مریم نواز کو چاہئیے کہ وہ صحافیوں یا رپورٹرز پر غداری کے، ملک دشمنی کے یا پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ بننے کے جو الزامات عائد کر رہی ہیں ان کو واپس لے لیں۔ اور اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ عمر چیمہ یا ان کے ساتھیوں نے پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ بن کر غلط کام کیا ہے تو دستاویزات اور ثبوت پیش کریں ۔ بصورت دیگر اپنے الفاظ واپس لیں کیونکہ اگر مریم نواز نے اپنے الفاظ واپس نہ لیے تو احتجاج کرنا صحافیوں کا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں