راولپنڈی پولیس نے نواز شریف کے خلاف رپورٹ درج کر لی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلادف راولپنڈی پولیس نے غیرمعمولی اقدام اٹھاتے ہوئے رپورٹ درج کر لی ۔ رپورٹ اشتیاق ایڈووکیٹ نامی شہری نے درج کرائی ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے عوام الناس کو پاک فوج کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی ہے۔اور ان کے اندر نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اشتیاق احمد ایڈووکیٹ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ آئی ایم پاکستان نامی سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں اور ان کی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے۔ایک صفحے پر مشتمل یہ رپورٹ ایف آئی آر نہیں بلکہ روزنامچہ ہے۔