پاکستانی گلوکارہ سائرہ ارشد کا ملک کی اگلی وزیراعظم بننے کا دعویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ایسے وقت میں جب میاں نواز شریف کو پانامہ لیکس اور ڈان لیکس کے تاریخی مقدمات نے گھیر رکھا ہے اور عمران خان نے بھرپور سیاسی رنگ جمایا ہوا ہے جبکہ پاکستا ن پیپلزپارٹی بھی حکومت سے دوستی کا ہاتھ کھینچ کر حقیقی اپوزیشن کا روپ دھار چکی ہے اور بلاول کو سیاسی اکھاڑے میں کودنے کےلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ ملک کی معروف گلو کارہ نے ایک ایسا بیان دے دیا ہے کہ ہر کوئی حیران ہونے کے ساتھ ساتھ شاید مسکرانا بھی شروع کردے۔بات ہورہی ہے پاکستانی گلوکارہ سائرہ ارشد کی جنھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے آئندہ وزیر اعظم آصف زرداری ہوں گے اور نہ ہی نواز شریف ۔نہ عمران خان بلکہ میں ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا میں ملک کی وزیراعظم بن چکی ہوں اور ہر طرف سے مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ ان کے دیکھے ہوئے اکثر سچ ثابت ہوتے ہیں اور انھیں لگتا ہے کہ یہ تقدیر کا اٹل فیصلہ ہے۔ اور اب انھیں لگتا ہے کہ ملک کی خدمت جیسا عظیم منصب ان کے ہاتھ آنے والا ہے تو وہ اس کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور عوام کی بہبود کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں