نر گس فخری نے بھی اپنے خوابو ں کا شہزاد چن لیا شادی بارے بھی اعلان کر دیا

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اوراوے چوپڑا نے بہت عرصے تک رہنے والی دوریوں کے بعد تقریباً ایک سال پہلے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی تاہم دونوں کے درمیان فاصلے ایک بار پھر کم ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان بڑھتی قربتیں شاید اس بات کا اشارہ ہیں کہ ادے اورنرگس بہت جلد شادی کرنے والے ہیں جب کہ ایک انٹرویو میں بھی نرگس کہہ چکی ہیں کہ ادےوہ شخص ہے جو ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گا اور پوری دنیا میں آج تک جتنے افراد سے ملی ہوں ان میں صرف اودے ہی انتہائی زبردست انسان ہے۔نرگس فخری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو عجیب خبریں بنانے میں زیادہ دلچسپی ہےاوراب میری شادی کی افواہیں اڑائی جا رہی ہے مجھے لگتا ہے کہ آپ لوگ میری شادی کے لیے مرے جارہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی سے شادی کرلوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں