لیاری گینگ وار کا ایک اور انتہائی خطرناک مجرم گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست کو پاک ایران سرحد کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔لیاری کا گینگسٹر ملا نثار جو کراچی پولیس کو متعدد سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب ہے ،سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں پکڑ اگیا۔سے ایک سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ملا نثار لیاری کے کالا کوٹ کے علاقے میں گینگ کمانڈر تھا۔قتل ، اقدام قتل، راکٹ اور گرنیڈ حملوں ،اغواءبرائے تاوان ، ڈکیتی اور منشیا ت کے پچاس مقدمات میں مطلوب تھا۔ وہ پولیس اہلکاروں اور تھانوں پر بھی حملوں کا مرتکب ہو چکا ہے۔ اس کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں