کراچی ایک مرتبہ پھر ہیٹ ویو کی زد میں آ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ایک مرتبہ پھر ہیٹ ویو کی زد میں آ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مئی اور جون کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشن گوئی کردی۔ایسی صورتحال میں محکمہ موسمیات 3 روز قبل الرٹ جاری کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ شہر قائد مئی اور جون میں شدید گرمی کی لپیٹ میں آجائے گا اور ان 2 ماہ میں موسم خشک رہے گا جس کے باعث کراچی میں درجہ حرارت 2 سے 3 مرتبہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کراچی میں گرمی بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خطرہ کی صورت میں 3 روز قبل الرٹ جاری کرے گا۔محکمہ موسمیات نے سال کے آغاز میں بھی الرٹ جاری کیا تھا کہ رواں برس ملک میں موسم گرما اپنے مقررہ وقت سے قبل آجائے گا۔