پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماؤں سے چرس برآمد

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل اور کونسلر سے چرس کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی۔ضلع بہاولنگر میںچشتیاں روڈ پر ممبر ضلع کونسل عمر سکھیرا سے ڈیڑھ کل گرام چرس پکڑی گئی ۔جبکہ ادھر لالہ موسیٰ میں تھانہ سٹی پولیس نے کونسلر ضیاءعلی سے پانچ کلو گرام چرس برآمد کرکے انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی میں کونسلر ضیا علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں