بھارتی اداکارہ کا ر حادثے میں ہلاک

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کناڈا ٹی وی کی معروف اداکارہ ریگا سندھو چنائی سے بنگلور جاتے ہوئے کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق بھارتی ضلع ویلور میں نندرا مالی کے قریب ریگا کی کار ایک چونا پتھر کے تالاب سے ٹکرا گئی،جس کے باعث اداکارہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر اداکارہ کی لاش گورنمنٹ اسپتال پہنچاکر کیس کی تفتیش شروع کردی ہے،ریگا ٹی وی کے ساتھ مختلف شوز میں بھی شرکت کرچکی تھیں۔ابتداء میں سوشل میڈیا پر غلطی سے ریگا کی جگہ ایک اور کناڈا اداکارہ ریکھا کرش ناپا کا نام لیا جارہا تھا لیکن انہیں جیسے ہی خبر ہوئی انہوں نے فوراً فیس بک اکاؤنٹ پر تصحیحکرتے ہوئے لکھا کہ ان کی موت کے بارے میں چلنے والی افواہ جھوٹی ہے وہ زندہ ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ سفر کررہی ہیں۔بعد ازاں اداکارہ کے سوشل میڈیا پر پیغام لکھنے کے بعد جب اصل خبر سامنے آئی تو ریگا سندھو کے مداحوں نے حیرانی کے ساتھ افسوس کا اظہار بھی کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں