حکومت پنجاب نے اسکولوں کیلئے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے اسکولوں کیلئے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، چھٹیاں بڑھتی گرمی کے باعث جلدی دی جائیں گی۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 23 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیاں جلد دینے کی وجہ شدید گرمی اور رمضان المبارک کی آمد ہے۔ذرائع کے مطابق نجی تعلیمی اداروں تاہم 23 مئی سے چھٹیاں دینے سے انکار کردیا، پرائیوں اسکولز مالکان کا کہنا ہے کہ 30مئی تک امتحانی شیڈول دے چکے ہیں، اس لیے 23مئی کو چھٹیاں نہیں دے سکتے۔دوسری جانب حکومت اور پرائیویٹ اداروں کے مابین مذاکرات بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے، تاہم فریقین دوبارہ مذاکرات پر آمادہ ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں جون کے پہلے ہفتے میں دی جاتی ہیں۔