پاکستان اور بھارت نواز افغانستان کے درمیان کشیدگی کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دبنگ اعلان کر دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے، صوبے اور شہر میں مکمل امن کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا جہاں کورکمانڈر کراچی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کراچی کی سیکیورٹی صورتحال، مردم شماری میں سندھ حکومت کی معاونت اور آپریشن رد الفساد میں کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔ کراچی سمیت صوبے بھر میں امن کی مکمل بحالی تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔آرمی چیف نے منحرفین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں