کپل شرما نے فحش اداکارہ کو اپنے شو کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کے بعد سے ان کے شو کے حالات اب تک سنبھل نہیں سکے اور ہر گزرتے دن کیساتھ شو کی ریٹنگ میں بھی کمی آ رہی ہے جبکہ کپل شرما گرتی ریٹنگ کو بچانے کیلئے کئی نئے اداکاروں کو شو میں شامل کر کے بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق راجو شری واستو، روشیلے راؤ اور دیگر اداکاروں کو شو کا حصہ بنانے کے بعد کپل شرما نے فحش فلموں کی بھارتیاداکارہ مونیکا کاسٹی لینو کو اپنے شو میں شامل کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ”دی کپل شرما شو“ ایک فیملی پروگرام ہے جبکہ مونیکا فحش فلموں کی اداکارہ ہے جو ”کاما سندری“ اور ”مین ناٹ الاؤڈ“ سمیت متعد دفلموں میں کام کر چکی ہے۔ دوسری جانب یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ سنیل گروور اور ان کی ٹیم نے کپل شرما کے شو میں واپسی سے صاف انکار کر دیا ہے اور اس وقت براہ راست پروگرام نشر کرنے میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان آسٹریلیا سے واپسی پر جہاز میں سفر کے دوران جھگڑا ہو گیا تھا اور کپل شرما نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر خواتین کی موجودگی میں غلیظ زبان استعمال کی اور جب سنیل گروور نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہیں بھی گالیاں دیں اور جوتے کے ساتھ ’حملہ‘ بھی کیا۔