کس کی محبت نے پاکستا ن میں روکے رکھا ہے؟ ریحام خان نے بتا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ جو چیز مجھے پاکستان لے کر ئی وہ کسی ایک شخص کی محبت نہیں ہے۔ پاکستانیوں کی جانب سے دئے جانے والے پیار اور عزت نے مجھے یہیں کا بنا دیا ہے۔ میں اس پر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ اور اس کے لیے میں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے مجھے بھابھی کا درجہ دیا جو گھر میں ماں کے برابر ہوتی ہے۔ اور ابھی میری کریو ٹیم اورپاکستانی عوام کی محبت نے مل کر سازش کی ہے اور میرا پاسپورٹ چھُپا دیا ہے تاکہ میں واپس لندن نہ جا سکوں۔ یہ ان سب کا پیار ہی ہے جس نے مجھے یہاں رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں