شاہ رخ ،دیپکا پاکستانی فیشن اور ڈرامہ انڈسٹری کے مداح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپکا پڈوکون پاکستانی فیشن اور ڈرامہ انڈسٹری کے مداح نکلے۔ شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ و ماڈل فرحین اقبال کو اپنے نئے پراجیکٹ میں کام کرنے کی آفر کر دی۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں انڈین ایوارڈز کی تقریب میں انکی دیپکا اور شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی ، دیپکا پڈوکون نے پاکستانی فیشن انڈسٹری کی ترقی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ا?ج کے پاکستانی ڈرامے بھارت میں مقبول ہو رہے ہیں، شاہ رخ خان نے فرحین اقبال کے کام کی تعریف کی اور اپنے نئے پراجیکٹ میں کام کرنے کی ا?فر بھی کی۔ فرحین اقبال نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ میرے کام کو پسند کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں