طارق فاطمی کے بعد خواجہ آصف کی بھی چھٹی؟

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)ملک میں بڑھتی لوڈشیڈنگ پر خواجہ آصف کی کارکردگی پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارتِ پانی و بجلی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے اعداد وشمار غلط بتائے جاتے ہیں۔ چوبیس اپریل کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا تھا۔جس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اشارتاً خواجہ آصف کی کارکردگی پر سوال اٹھادیئے ۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اب خواجہ آصف کی بھی چھٹی ہونے والی ہے یا تو ان کی وزارت تبدیل کردی جائے گی یا پھر انہیں وزارت سے ہی ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔ اس واقعے کو سیاسی تجزیہ نگار مختلف انداز میں لے رہے ہیں۔ انکے مطابق خواجہ آصف ، پرویز رشید ، طارق فاطمی ، راؤ تحسین ، فواد حسن فواد ، احسن اقبال اور مریم نواز کی سوچ میں مطابقت ہے جبکہ چوہدری نثار اور شہباز شریف گروپ الگ سوچ رکھتا ہے۔ مریم نواز اور خواجہ آصف کے قریبی لوگوں کو نواز شریف کے ارد گرد سے صاف کیا جا رہا ہے مگر مریم نواز پر آکر لٹک جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں