کراچی میں گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے ہارون آباد میں ایک مکان سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ہارون آباد میں ایک مکان سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں میں میاں بیوی اور ان کا معذور بیٹا شامل ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایچ او سائٹ قمر ستی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ تینوں افراد کی موت گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم تفتیش کے دوران دیگر پہلوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں