بھارتی شہری عظمیٰ کا کیس تاحال نہ سلجھ سکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عظمیٰ کے پاکستانی شوہر طاہر نے معاملے کو حل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کر لیاپاکستانی نوجوان سے محبت کی شادی کرنے والی بھارتی لڑکی عظمیٰ کا معاملہ تاحال سلجھ نہیں سکا ۔ لڑکی کا خاوند پاکستانی شہری طاہر معاملے میں بیان دینے کیلئے عدالت کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوگیا ۔ تھوڑی دیر میں عدالت پہنچ کر کیس کے حوالے سے بیان دے گا ۔