فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید 4 دشمنوں کو لٹکا دیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی پانے والوں میں بخت امیر، اصغر خان، محمد نواز، اور مشتاق احمد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔پھانسی پانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے سمیت سیدو شریف ایئرپورٹ اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔یہ پھانسیاں خیبر پختونخواہ کی جیل میں عمل میں لائی گئیں۔واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں کو سب سے زیادہ پھانسیاں آپریشن رد الفساد کے دوران دی گئی ہیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں