بھارتی ہائی کمیشن کے سیکرٹری پیوش سنگھ کا عدالتی عملے نے گھیرائو کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہائی کمیشن کے سیکرٹری اکو اسلام آباد ہائیکورٹ کی تصاویر اپنے موبائل فون پر لیتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سیکرٹری پیوش سنگھ جو کہ بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کے سلسلے میں اسلا م آباد ہائیکورٹ آئے ہوئے تھے ،نے اپنے موبائل فون سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی تصاویر لینا شروع کردیں۔ جس پر عدالتی عملے نے ان کا گھیرائو کر لیا اور انھیں جج کے رو برو پیش کیا گیا ۔ جج نے ان کے موبائل فون کی تلاشی لینے کے احکامات جا ری کیے اور بعد ازاں پیوش سنگھ کو تحریری معذرت کرنے کی ہدایت کی۔ پیوش سنگھ کا موقف تھا کہ وہ ہائیکورٹ کی عمارت کی تصویر نہیں لے رہے تھے بلکہ موبائل سے ٹیکسٹ میسج کررہے تھے۔تاہم انھوں نے تحریری معذرت کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں