ریحام خان کاسرائے صالح کادورہ

سرائے صالح (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے جب سے عمران خا ن کے خلاف الیکشن لڑنے کااعلان کیاہے تب سے ہی کپتان کی سابق اہلیہ کافی متحرک نظرآتی ہے اورایک اندازے کے مطابق وہ اگلے انتخابات میں خیبرپختونخواہ کے ضلع ہری پورسے حصہ لیں گی۔ریحام خان نے اس حوالے سے عوامی رابطہ مہم کاآغازبھی کردیا۔کپتان کی سا بق اہلیہ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پراینی چندتصاویرشیئرکیں جس میں وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سرائے صالح کی مشہورسلیم بھائی کی پکوڑوں کی دکان پربیٹھ پرپکوڑے بنااورکھارہی ہیں۔واضح رہے کہ سرائے صالح کے پکوڑے نہ صرف ہزارہ ڈویژن بلکہ پورے پاکستان میں بہت مشہورہیں جبکہ سرائے صالح خیبرپختونخواہ کے ضلع ہری پورکاعلاقہ ہے اورہری پورشہرسے پانچ کلومیٹرشمال مشرق کی جانب واقع ہے۔ریحام خان نے تصاویرپوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ سلیم بھائی کوسپرائزدینے کے لیے ان کی دکان پررکی۔