وزیر اعظم کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، جے آئی ٹی کو اثاثہ جات کی رپورٹ مل گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف کی الیکشن کمیشن کی جانب سے جے آئی ٹی کو بھیجی جانیوالی اثاثوں کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں اور جتنے بھی اثاثے ہیں وہ پاکستان میں ہی ہیں، وزیر اعظم نے کاروباری مقاصد کیلئے 2015 میں اپنے بیٹے حسین نواز سے 20 کروڑ روپے وصول کئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جے آئی ٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم اور کیپٹن صفدر سے متعلق اثاثوں جات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جو الیکشن کمیشن نے فراہم کر دیں۔