سی پیک کا نام تبدیل، پاکستان نے چینی سفارت خانے سے جواب طلب کر لیا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارت میں چینی سفیر کا سی پیک کے نام تبدیلی کے حوالے سے دئیے گئے مبینہ بیان پر حکومت پاکستان نے چینی سفارت خانے سے جواب طلب کر لیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع وزارت منصوبہ بندی وترقی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں چینی سفیر کا سی پیک کا نام تبدیل کرنے پر مبینہ بیان پر پاکستان نے چینی سفارتخانے سے وضاحت طلب کر لی۔ بھارت میں موجود چینی سفیر نے کہا تھا کہ سی پیک کانام بدلنے پرغورہوسکتاہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت میں تعینات چینی سفیر نے کہا تھا کہ بھارتی تحفظات پرسی پیک کانام تبدیل ہوسکتاہے۔جیو نیوز کے مطابق ذرائع وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ سی پیک کانام بدلنے کی کوئی تجویززیرغورنہیں اس حوالے سے چینی سفارتخانے کوبھارت میں چینی سفیرکے بیان کی وضاحت کے لئے پاکستان کی جانب سے خط لکھ دیا ہے۔