مومنہ مستحسن اس رمضان المبارک میں کیا کرنے جارہی ہیں؟ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لاہور(ویب ڈیسک )کوک سٹوڈیو 9 میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ ’’ آفرین آفرین ‘ گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن ماہ رمضان المبارک میں ایک نئے انداز میں پیش ہونگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ مستحسن رمضان میں ناظرین کیلئے قصیدہ بردہ شریف پیش کرینگی جسے معروف گلوکار اور موسیقار شیراز اپل نے پرڈیوس کیا ہے۔خیال رہے کہ مومنہ مستحسن نے ’’ آفرین آفر ین‘‘ سے قبل بالی ووڈ فلم ایک ولن کیلئے آواری گانا گایا تھا جس میں ان کی گلوکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ مومنہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی گڈ ول ایمبیسیڈر بھی ہیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں