معروف اداکارہ مصباح الحق کیلئے آبدیدہ، مصباح سے ایسی خواہش کا اظہار کر دیا جو وہ کبھی پوری نہیں کر سکیںگے

لاہور(ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ ندا چوہدری مصباح الحق اور یونس خان کے کر کٹ چھوڑ نے کے اقدام پر آبدیدہ ہوگئیں‘ دونوں سے کر کٹ میں واپسی کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق محفل تھیٹرمیں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ ندا چوہدری نے مصباح الحق اور یونس خان کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا.ان کے کر کٹ سے الگ ہونے کے فیصلے پر آبدیدہ گئیں اور کہاکہ ان دونوں کر کٹرز کی پاکستان کوابھی ضرورت ہے وہ بوڑھے نہیں ہوئے وہ خود اور انکے دل جوان ہیں۔اس لیے وہ کر کٹ میں واپس آئے اور پوری قوم مطالبہ کر رہی ہے وہ مزید کر کٹ کھلیں کیونکہ ان جیسے لوگ پاکستان کر کٹ کی آج بھی بہت زیادہ ضرورت ہے۔