‘سعودی عرب امریکہ سے 110 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا

لاہور(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلم دشمنی بھول کر سعودی عرب پہنچ گئے،وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف بھی ان میں شامل ہیں ،سعودی عرب امریکہ سے 110 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا،نیویارک ٹائمز کے مطابق اس کی تیاریاں مکمل ہیں اور یہ تمام تیاریاں ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے کی ہیں جو امریکی سیاست اور وائٹ ہائوس کی با اثر شخصیات میں سے ایک ہیں،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بھی ہو گی مگر یہ انتہائی مختصر ہو گی،سعودی فرمانروا سے نواز شریف کی الگ ملاقات بھی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں