یہ تو ہونا ہی تھا ۔۔۔! بختاور بھٹو اورعامر خان کی ویڈیو ،باکسر نے بڑا اعلان کر دیا

نارووال (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ بختاور بھٹو شوق کیلئے مجھ سے باکسنگ سیکھتی ہے،سیاست بہت مشکل کام ہے اور میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق معروف باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ سوہاوا میں یتیم بچوں کے لئے کمپلیکس بناؤں گا،عامر خان فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان میں منصوبے شروع کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں نہیں آؤ ں گا بلکہ فلاحی منصوبہ جات سے خدمت کروںگا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر میں عامر خان نے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بختاور ان کی اہلیہ کی دوست ہے اور باکسنگ سیکھنا چاہتی ہے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ بختاور کا مکا زوردار جبکہ آصفہ کے مکے کی رفتار تیز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں