آئندہ دو روز کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا،کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان عمران احمد صدیقی کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد ،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم کشمیر اور کوہاٹ میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔عمران احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادواور لاڑکانہ میں 49، سبی، شہید بینظیرآباد، موہنجودڑو48 ،سکھر، پڈعیدن، جیک آباد، سکرنڈ میں 47 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 24اور زیادہ سے زیادہ 41،اسلام آباد 22اور 38،کراچی 27اور 35،پشاور میں 24اور زیادہ سے زیادہ 39،کوئٹہ میں کم سے کم 15اور زیادہ سے زیادہ 35،گلگت 13اور 33جبکہ چترال میں 12اور زیادہ سے زیادہ 34سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں