عدنان سمیع سے طلاق کے بعد زیبا بختیار نے بڑا فیصلہ کر لیا۔۔۔؟

اداکارہ زیبا بختیار ایک بار پھر فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائیگی۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ان دنوں فلم کا پیپرورک جاری ہے جسکے مکمل ہوتے ہی اسکی کاسٹنگ اور میوزک پر کام شروع کردیا جائیگا۔فلم کا میوزک انکے بیٹے اذان سمیع خان تیارکرینگے جو اس سے قبل بھی اپنی ایک ذاتی فلم کا میوزک بناچکے ہیں۔زیبابختیار نے چندسال پہلے ’’ون موشن پکچرز‘‘کے نام سے پروڈکشن ہاؤس بنایا تھا جسکے بینر تلے انہوں نے فلم ’’ آپریشن 021‘‘ بنائی تھی جو تین سال قبل ریلیز کی گئی تھی۔معلوم ہوا کہ زیبا بختیار کی نئی فلم ایک منفرد موضوع پر مبنی ہے جسکی تفصیلات ابھی منظرعام پر نہیں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں