اسلام آباد کے حساس علاقے سے ایک اور بھارتی گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 8 سے بھارتی شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے علاقے ایف 8 سے نامکمل سفری دستاویزات کی بناءپر بھارتی شہری شیخ نبیکو گرفتار کرکے 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق بھارتی شہری ایف 8 میں گھوم رہا تھا جب شکل و صورت مشکوک ہونے پر اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ بھارتی ہے اور اس کا تعلق ممبئی سے ہے ۔بعدازاںملزم کو نامکمل سفری دستاویزات کے مقدمے کی وجہ سے فاضل عدالت میں پیش کرکے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔