وزیرعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پرسعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کا استقبال ریاض کے گورنرنے کیا۔ گزشتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورہ پر جب ریاض کے ائیر پورٹ پہنچے تھے تو ان کا استقبال سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے خود ان کا استقبال کیا تھا۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنے دو روزہ دورے کے دوران امریکی صدر سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ اس دورے میں وزیر اعظم میاں نواز شریف شدت پسندوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کےلئے اپنی حکومت کے اقدامات بارے بھی آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں