وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار آصف زرداری سے ملاقات کرنے پر اہم لیگی شخصیت سے ناراض

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کا دورہ کیا۔پشاور پہنچنے پر گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا،مسلم لیگ(ن) کی مرکزی شخصیت امیر مقام، فاٹا کے لیگی رہنما حاجی گل شاہ آفریدی ودیگر اہم شخصیات نے ان کا استقبا ل کیا گیا ۔ اس دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری نثار نے فاٹا کی اہم شخصیت حاجی گل شاہ آفریدی سے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کرنے اور فاٹا اصلاحات بارے بات چیت کرنے پر شکوہ کرڈالا۔ چودھری نثار علی خان کے الفاظ یہ تھے”حاجی صاحب آپ تو میرے دوست تھے ۔آپ سے یہ امید نہیں تھی۔ فاٹا اصالاحات جیسے تاریخی کارنامے کا سہرہ مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے سر ہے۔فاٹا کے عوام کو حقوق ہم لوگ دلائیں گے اور آپ اس بارے میں ہمارے سیاسی حریفوں سے ملاقاتیں کرتے پھر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چودھری نثار نے رمضان المبارک میں بھی پشاور کے دورے کا عندیہ دے ڈالا۔