جے آئی ٹی کی جانب سے بھجوایا گیا خط پاکستانی سفارتخانے میں روکنے کی کوشش

دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کے نام خط کو پہنچانے کی ذمہ داری قطر میں موجود پاکستانی سفارتخانے پر عائد کی تھی ۔ جس نے اس خط کو قطری شہزادے تک پہنچانا تھا۔اسی دورن قطر میں موجود حکومتی نمائندہ سیف الرحمان دوحامیں موجود پاکستانی سفارتخانے میں پہنچ گئے اور وہاں پر موجود عملے پر اس خط کو کھولنے اور اسے ان کے حوالے کرنے کےلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ تاہم دوحا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے عہدیدار احمد نے اس دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے خط کھولنے یا اسے سیف الرحمان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا اور خط کو سیل شدہ حالت میں ہی شہزادہ حماد بن جاسم تک پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ شریف خاندان نے خط کو سفارت خانے میں ہی روک لینے کا ٹاسک سیف الرحمان کو سونپ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں