فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پیپلزپارٹی کو ایک اور دھچکا، اہم ترین رہنما کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرانے کی تیاری کرلی ہے اور رہنما نور عالم خان کا تحریک انصاف میں شمولت کاامکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما نور عالم خان آج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا حتمی اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ نور عالم خان پیپلز پارٹی سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اوران کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی عمران خان سےملاقات کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں