لودھراں میں شوہر نے بیٹی کو گھر سے باہر جانے سے نہ روکنے پر بیوی کے پاو¿ں کاٹ دیئے

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک ) لودھراںمیں ایک شخص نے بیٹی کو گھر سے باہر جانے سے نہ روکنے پر مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کے پاو¿ں کاٹ دیے۔ یہ واقعہ لودھراں میں گالیلیوالی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔تھانے کے ایس ایچ او محبوب الٰہی کے مطابق مبینہ ملزم فدا حسین کی بیٹی کی رمضان کے فوری بعد شادی طے تھی۔انھوں نے بتایا کہ فدا حسین نے اپنی اہلیہ کو خبردار کیا تھا کہ مقامی رسم و رواج کے مطابق شادی طے ہوجانے کے بعد لڑکی کا گھر سے باہر نکلنا غیر مناسب تصور کیا جاتا ہے۔ اس لے وہ اپنی بیٹی کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہ دے۔گذشتہ روز جب فدا حسین کی بیٹی ایک مرتبہ پھر گھر سے باہر گئی ہوئی تھی تو اس نے شدید غصے میں آکر اپنی اہلیہ پر ’تیز دھار آلے‘ سے حملہ کیا اور اس کے پاو¿ں کاٹ دیے۔ زخمی خاتون کو وکٹوریا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن ہوا لیکن ڈاکٹر ان کے علیحدہ پاو¿ں کو دوبارہ جسم کے ساتھ منسلک کرنے میں ناکام رہے۔ ڈاکٹروں نے خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی۔ دوسری جانب ایس ایچ او نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔