مردم وخانہ شماری کے تمام مراحل مکمل کرلیے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں چھٹی مردم شماری کے تمام مراحل اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ ادارہ شماریات کے چیف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ مردم اور خانہ شمار ی کے مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ملک کی کل آبادی اس وقت لگ بھگ 20کروڑ ہے۔تاہم اس بارے میں حتمی اعدادو شمار کو جولائی کے مہینے تک مرتب کرکے پیش کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اس دوران مردم شماری کے عملے نے ساڑھے تین کروڑ گھروں تک رسائی حاصل کی۔ 20کروڑ لوگ گننے آسان نہیں تھے۔اور بلوچستان اور فاٹا میں مردم شماری عملے میں خواتین شامل نہیں تھیں۔انھوں نے بتایا کہ مرم شماری میں 6مذاہب اور 9زبانیں شمار ہو ئیں۔