جلد ملک کی اہم شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گی، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے بہت سے لوگ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بھی کئی رہنمائوں سے ہمارا رابطہ ہے اور لوگوں بڑی تیزرفتای سے پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کر رہےہیں۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں ملک کی بہت بڑی سیاسی شخصیات پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں گی خاص طور پر مسلم لیگ (ن) کے کئی سرکردہ افراد جلد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے نور عالم خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں