پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کے گراف میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور کئی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان کے سندھ کی کئی اہم شخصیات نے پیپلزپارٹی سے بد دل ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔لیکن اب پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی جب پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور دیرینہ پارٹی لیڈر نور عالم خان نے تحریک انصاف جوائن کر لی۔ نور عالم خان نے گزشتہ ہفتے پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلا ن کیا تھا اور کہا تھا آصف زرداری کے خیبر پختونخوا کے دورے کے موقع پر وہ کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا کہ نور عالم خان کا فیصلہ درست تھا۔ پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نور عالم خان جیسے لوگ پارٹی کا حسن ہیں۔