اپنا پیسہ باہر منتقل کر رہے اور ہمیں کہتے ہو کہ پاکستان میں انوسٹ کرو۔۔۔ بزرگ شخص کی بات سن کر نوازشریف کے بدن میں آگ لگ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کی ایک کانفرنس میں جب میاں نواز شریف نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران یہ کہا کہ اپنی دولت پاکستان میں لے کر آئیں اور وہاں پر انوسٹ کریں تو وہاں پر موجود لوگوں نے نواز شریف کے منہ پر کہہ دیا کہ ” میاں صاحب ! اپنے پیسے تو باہر منتقل کیے جارے ہو اور ہمیں کہتے ہو رقم لاہور منتقل کر کے انوسٹ کریں ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ وطیرہ بن چکا ہے وہ جب بھی حکومت سے جانے والا ہوتا ہے اتنے قرضے لے لیتا ہے کہ آئندہ حکوت کے لیے مشکل کھڑی ہوجاتی ہے، موٹر وے بنائی تو اس نے لیکن ساری ادائیگی مشرف دور میں ہوئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب میں انوسٹمنٹ کا منسٹر تھا اور ہم اسپین کے دورے پر تھے تب نواز شریف نے پاکستانی کمینوٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دولت پاکستان منتقل کریں ، وہاں پر آپ کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور آپ کا پیسہ آپ کے بھی اور ملک و قوم کے بھی کام آئے گا ۔
جیسے ہی نواز شریف نے یہ الفاظ ادا کیے وہاں پر ایک پاکستانی بزرگ کھڑے ہوگئے جنہوں نے نوز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” میاں صاحب اپنے پیسے تو تم لوگ بیرون ملک منتقل کر رہے ہو، اور ہمیں کہتے ہو کہ ہم لوگ اپنا پیسہ پاکستان منتقل کر انوسٹمنٹ کریں” نواز شریف کے پاس کوئی جواب نہیں تھا انہوں نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ : پتہ کرائو یہ سوال کرنے کا اس بزرگ پاکستانی کو کس نے کہا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے میں نے کہا کہ جناب سوال کس نے کرانا ہے؟ یہ لوگ خود ہی بہت عقلمند ہیں ۔ شیخ رشید اندر کے حقائق سے پردہ ہٹایادیا۔