عامر لیاقت کی بول ٹی وی پر اسپیشل ٹرانسمیشن، مرسیڈیز گاڑی جیتنے والے شخص کی اصلیت سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک )گزشتہ روز نجی نیوز چینل بول ٹی وی کی رمضان المبارک کے موقع پر اسپیشل ٹرانسمیشن میں جواد نامی شہری مرسڈیز گاڑی نکل آ ئی جس پر وہ بے حد خوش ہے ۔اس اسپیشل ٹرانسمیشن کے بارے میں ایک سوشل میڈ یا صارف سید طلحہ احمد ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ جس جواد خان کی مرسڈیز نکلی ہے اس کا بھائی دانیال خان خود بول نیوز میں کام کر رہا ہے ۔اس نے بتا یا کہ جواد خان کے ایگزیکٹ کے تمام ملازمین سے تعلقات ہیں ،میرا خیال ہے کہ جواد خان خود بھی بول نیٹ ورک کا ہی حصہ ہے اور نیا ملازم ہے ۔ سید طلحہ احمد ہاشمی نے عامی لیاقت سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ پری پلان شو ایسے کیسے چلے گا ؟۔اس نے کہا کہ ڈرامے بازی مت کرو ،جس کی مرسڈیز نکلی اس کے تاثرات سے پتہ چل رہا تھا کہ اسے پہلے ہی پتہ تھا ۔اس نے مزید کہا کہ اللہ ہی حافظ ہے آپ لوگوں کا ،بھائی آپ سے یہ امید نہیں تھی ۔