سعودی شہزادہ جوئے میں اپنی 5بیویاں ہار گیا

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلمان ممالک میں بھی ماہ صیام کو ایک خاص تقدس حاصل ہے۔ غیر مسلم ممالک کے سربراہان اور عوام اس مہینے کےلئے اپنے دلوں میں خاص جذبات رکھتے ہیں۔اور کوئی ایسا پیغام ،بات یا کام نہیں کیا جا تا جس میں رمضان المبارک کے تقدس کو ٹھیس پہنچے لیکن اگر مسلمان اس بابرکت مہینے میں کوئی گھناؤنا کام کر دیں تو ان چند عناصر کی وجہ سے اغیار کو دین اسلام پر انگلیان اٹھا نے کا موقع مل جاتاہے۔ سعودی شہزادے نے ایسا اہی ایک شرمناک کام کرکے نہ صرف رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کر دیا ہے بلکہ لوگوں کے دلوں میں نفرت سے بھرے جذبات کو بھی اجاگر کر دیا ہے۔ماجد بن عبداللہ نامی سعودی شہزادہ جس کی 9بیویاں ہیں جوئے میں نہ صرف کروڑوں ڈالر ہار گیا ہے بلکہ اپنی پانچ بیویاں بھی ہار بیٹھا ہے۔ ماجد بن عبد اللہ منشیات کے استعمال کا عادی ہے اور جوئے کا بھی رسیا ہے ۔جوا کھیلتے ہوئے بھاری رقم تو گنوا ہی چکا ہے ۔اپنی پانچ بیویوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھنے کیوجہ سے سوشل میڈیا کے صارفین کی شدید ترین تنقید کا نشانہ بن رہا ہے۔