آخر مریم نواز پھنس گئیں ۔۔۔ نواز شریف بھی نہیں بچا سکتے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے مریم نواز کو 2ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے ۔ نوٹس میں ہتک عزت اور جھوٹے میڈیا ٹرائل پر 2ارب ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔نوٹسمیں کہا گیا ہے کہ مریم نواز 15روز میں قانونی نوٹس کا جواب دیں ۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات پراٹھنے والے تمام اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور ڈان لیکس کی تحقیقات کے دوران ہونے والے انٹرویوزکی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ اس کے علاوہ ڈان لیکس سے متعلق کمیٹی کے تمام نوٹس بھی مانگے گئے ہیں اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کسی قسم کے ردوبدل کے بغیرفراہم کی جائے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نوازکے نوٹس میں دعویٰ کیاگیاوزیراعظم کی صاحبزادی ڈان لیکس میں ملوث نہیں۔مریم نوازنے نعیم الحق کونام نہادقانونی نوٹس بجھواکرسکینڈلائزکرنےکی کوشش کی ۔ یاد رہے اس سے قبل عمران خان کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس دیا جا چکا ہے ، عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاناما کیس پر خاموش رہنے کی صورت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے قریبی ساتھی نے انہیں10 ارب روپے دینے کی پیشکش کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں