ایسا پیش کیا جا رہا ہے جیسے ججز نے منظور نظر اور مخصوص افراد کو جے آئی ٹی میں نامزد کیا ¾ اعتزاز احسن

اسلام آباد سینٹ میں قائد حزب اختلاف پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے نہال ہاشمی کے بیان کو سنگین سازش قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ سازش کو بے نقاب ہونا چاہئے ¾ ایسا پیش کیا جا رہا ہے جیسے ججز نے منظور نظر اور مخصوص افراد کو جے آئی ٹی میں نامزد کیا ¾ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کےلئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ بنایا جائے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوںنے کہاکہ نہال ہاشمی کے بیان سے دو باتیں بے نقاب ہو ئی ہیں ¾ایک نواز شریف کی منشا نہال ہاشمی نے بیان کی ہے اوردوسرا یہ کہ دو سال کے اندر اندر نہال ہاشمی گورنر سندھ ہو نگے۔اعتزازحسن نے کہا کہ ایسا پیش کیا جا رہا ہے جیسے ججز نے منظور نظر اور مخصوص افراد کو جے آئی ٹی میں نامزد کیا ¾یہ الزام رجسٹرار سپریم کورٹ پر نہیں ججز پر ہے،اس خبر کی تہہ تک پہنچنے کیلئے سپریم کورٹ کا ایک فل کورٹ بینچ بنایا جائے ۔