اے پی ایم ایل کے وفد کی چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،گرینڈ الائنس بارے بات چیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت جب کہ پانامہ لیکس کیس میں حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشیوں اور نہال ہاشمی کے بیان کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کو مشکلات نے ہر طرف سے آن گھیرا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم بنانے کےلئے کمر کس لی ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے ڈاکٹر امجد کی زیر قیادت وفد نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے ۔ وفد میں اے پی ایم ایل کی اہم شخصیات شامل تھیں۔ ڈاکٹر امجد نے سربراہ ق لیگ کا ٹیلی فونک رابطہ سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف سے کروایا۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران اور گرینڈ الائنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں